پشاور(نمائندہ جنگ )سانحہ آرمی پبلک سکول کی تحقیقات کیلئے قائم عدالتی کمیشن 30جون تک تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گا۔کمیشن کے ترجمان کے مطابق پشاورہائیکورٹ کے جسٹس ابراہیم خان کی سربراہی میں کمیشن نے سانحہ میں شہید بچوں کے والدین سمیت135 سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کرلیے ہیں جبکہ اس حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ 30 جون تک سپریم کورٹ کو جمع کرائے گاپاک افواج ، پولیس اور سی ٹی ڈی کے اعلی افسران نے بھی کمیشن کو اپنے بیانات ریکارڈ کیے ہیں۔