• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ، دیہی علاقوں کے افراد کا غیر قانونی نوٹسز پر احتجاج

اسلام آباد( نیو زرپورٹر ) وفاقی دارالحکومت کے نواحی دیہی علاقوں کے مقامی افراد نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سعد بن اسد کی جانب سے ان کو غیر قانونی نوٹسز جاری کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ان مقامی مالکان میں بہارہ کہو، تمعہ ، ترلائی ،دھریک موری،روات، سہالہ ، شاہ اللہ دتہ ،شیخ پور، بنی گالہ ، سرائے خربوزہ ،ہمک و دیگر موضع جات کے زمیندار شامل ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ ہماری جدی زمینوں کی نشاندہیاں درجنوں بار ضلعی انتظامیہ اسلام آباد اور سی ڈی اے کے شعبہ ریو نیو نے کی ہیں اور ان کی رپورٹس بھی ہمارے پاس موجود ہیں تاہم سی ڈی اے کی ایکوائرڈ لینڈ سے متصل ہونے کے باعث ہمیں ہمیشہ ہی ہراساں کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ ا س معاملے کا نو ٹس لیا جا ئے۔
تازہ ترین