آپ آف لائن ہیں
پیر14؍ذیقعد 1441ھ 6؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وزیراعلیٰ کا فوکس جنوبی پنجاب پر‘تمام منصوبےمکمل ہونگے،پرنسپل سیکرٹری

ملتان(سٹاف رپورٹر) پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم پنجاب افتخار سہو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا صحت کے حوالے سے فوکس جنوبی پنجاب پر ہے جلد تمام منصوبوں کی تکمیل ہو گی، وہ پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں ملنے والے پی ایم اے کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔وفد نے تمام سرکاری ہسپتالوں کے طبی عملے کو ہیلتھ رسک الاونس دینے کا مطالبہ کیا اور انہیں نشتر 2کی جلد تکمیل،کارڈیالوجی منصوبے کی توسیع میں حائل رکاوٹوں اور نشتر ایمرجنسی کی جلد ری ویمپنگ اور نشتر میں ڈاکٹرز رہائشی ٹاور کی اشد ضرورت سے متعلق بریفنگ دی،ڈاکٹروں کی شدید کمی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔وفد میں ڈاکٹر طارق وقار ،ڈاکٹر امجد باری ،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر شامل تھے۔
ملتان سے مزید