پیپلز پارٹی کےرہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ کابینہ کے فیصلے کے باوجود کسی مشیر یا معاون خصوصی نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے۔
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کا بینہ کےفیصلے کے باوجودکسی مشیریا معاون خصوصی نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے اور نہ کسی معاون خصوصی یا مشیر نےاب تک اپنی شہریت بھی ظاہر کی ۔
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ٹوئٹ پر مسلم لیگ ن کےرہنما سینیٹرمصدق ملک کی جانب سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ مبینہ طور پر کابینہ میں موجود کئی مشیر پاکستان میں ٹیکس فائلرز بھی نہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر مصدق ملک نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ جو پاکستان میں ایک دھیلے کا ٹیکس نہیں دیتے، وہ عوام پر ٹیکس لگائیں گے، بھئی کمال بجٹ ہو گا، حیرت ہے۔
مصدق ملک کے ٹوئٹ پر پی پی پی کے مصطفی نواز کھوکھر ک ی جانب سے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’کیا کہہ رہے ہیں ڈاکٹرصاحب؟ مشیر خزانہ حفیظ شیخ پاکستان میں ٹیکس گزارنہیں ہیں ؟