آپ آف لائن ہیں
ہفتہ19؍ذیقعد 1441ھ11؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

باشعور افراد نے اس بحران میں سندھ حکوت کی تعریف کی، ناصر حسین شاہ

باشعور افراد نے اس بحران میں سندھ حکوت کی تعریف کی، ناصر حسین شاہ


وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری غلطیوں کی نشاندہی کریں، مل کر کام کریں گے، باشعور افراد نے اس بحران میں سندھ حکوت کی تعریف کی۔

سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ راشن کو لوگوں کے گھروں تک پہنچایا احساس پروگرام کی طرح بھیڑ نہیں لگائی، بلاول بھٹو نے پہلے دن وزیراعظم کو کہا اس صورتحال میں ساتھ ہیں اور ہم نے سب کو کہا اس وقت پوائنٹ اسکورنگ کو قرنطینہ کردیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او اور کچھ وفاقی وزرا نے سندھ حکومت کی تعریف کی، اچانک کچھ وزراء یہاں آگئے اور تنقید کرنا شروع کردی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہزاروں بچوں کو کتوں نے کاٹا اس کی بات نہیں کی جاتی، وہاں بلدیاتی اداروں کو ختم کردیا گیا، جبکہ اسلام آباد میں حکومت سے ایک میئر برداشت نہیں ہوا جو دوسری پارٹی کا تھا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے کورونا کے پہلے کیس سے ماہرین کے مشوروں پر عمل کیا، کوروناوائرس پاکستان سےنہیں نکلا، بلکہ باہر سے آیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس کو پاکستان میں پھیلنے سے روکا جاسکتا تھا، وزیراعظم نے کورونا وائرس پر پہلی میٹنگ 13مارچ کو کی، جبکہ وفاقی حکومت کی سنجیدگی کا یہ عالم تھا کہ کہا گیا یہ فلو ہے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے لوگوں کو کہا گیا کہ آپ گھبرائیں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب کورونا وائرس پھیل چکا، اب نئےطرز زندگی کے ساتھ جیناہے، پنجاب کے مقابلے میں سندھ میں شرح اموات کم اور صحتیابی کی شرح زیادہ ہے، ہم پر تو الزامات کی حد ہوگئی، ڈاکٹرز کی پریس کانفرنس کا الزام بھی ہم پر لگایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید