پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو 84 روز گزر گئے ہیں، ان کی رہائی کے لیے مختلف شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی مظاہرہ کیا گیا۔
راولپنڈی میں جنگ بلڈنگ کے باہر آزادی گلی میں ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف صحافیوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کا احتجاج آج 84 ویں روز بھی جاری رہا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن نے پاکستان میں نظریاتی صحافت کی داغ بیل ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو آئینہ دکھانا ہی جنگ گروپ کا جرم ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ حکومت میر شکیل الرحمٰن کو فوری رہا کرے۔