• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلقہ ارباب ذوق کے سینئر رکن راجہ محمد افضل کا انتقال

 لیور پول (پ ر) ممتاز سماجی رہنما اورحلقہ ارباب ذوق برطانیہ کے سینر رکن راجہ محمد افضل قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں۔ مرحوم کا تعلق کھاریاں (نصیرا) پاکستان سے تھا، لیورپول میں ایک عرصہ سے سکونت پذیر تھے۔ ان کی وفات پر سابق ممبر یوروپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم (ستارہء قائد (عظمؒ)، قونصل جنرل پاکستان فضہ نیازی معروف ادیب پروفیسر سعادت سعید اور دیگر ممتاز شخصیات نےتعزیت کی ہے۔ حلقہ ارباب ذوق کے چیئرپرسن محمدانور نے مرحوم سے دیرینہ رفاقت کے حوالے سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے۔ راجہ محمدافضل ایک نہا یت شریف النفس، پرخلوص، ملنسار، دھیمے لہجے، مہمان نواز اور وضعدار شخصیت کے مالک تھے۔ جنرل سیکرٹری روبینہ خان نے کہا ہے، مرحوم کو حلقہ ارباب ذوق کی ادبی و ثقافتی تقریبات میں یوم قائداعظمؒ، یوم اقبالؒ، پاکستان ڈے بے حد پسند تھے۔ ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر طاہر جاوید، کلچرل سیکرٹری بیگم فردوس شاہ، میجر طاہر سعید کے علاوہ، ہالینڈ کے معروف صحافی اور سماجی راہنما راجہ فاروق حیدر، حاجی منیر احمد سابق جوائینٹ سیکرٹری ڈیفنس اسلام آباد، پروفیسر سریر بادشاہ پشاور، پروفیسر مقبول شیخ اسلام آباد، ڈاکٹر امجد پرویز، ناولسٹ قیصرہ شہراز، کونسلر یاسمین طور، محمد جاوید خان چیف ایڈیٹر مانچسٹر خبریں، ڈاکٹر یونس پرواز، محمد صفدر، لیاقت علی عہد، نجم الحسن چوہان، الحاج محمد شبیر مغل، نغمانہ کنول، سمینہ حسین، ڈاکٹر اقبال نعیم، یاسمین حبیب، وسیم الطاف خواجہ، چوہدری سلیم شوکت، آسیہ سمن، ضمیر جاوید، ڈاکڑ ماجد رانا، شکیل قمر، سہیل ثاقب، ناہید چوہدری، عنبرین گل، راجہ محمد اختر اسلام آباد، حسنین احمد پولینڈ، غلام مصطفی دوبئی، شارق خان، راجہ خالد تبریز ، ڈاکٹر کاشف ننکانوی حاجی فضل کریم برائر فیلڈ، محمد سرور راچڈیل، کونسلر محمد اسلم جوڑہ،، زاہد ظفر، لیورپول پاکستان ایسوایشن سے چوہدری سرفراز علی ایم بی ای، خواجہ احمد منیر، خواجہ عرفان، ہمایوں مرزا، عالم نواز، جاوید نواز، میاں محمد ارشد، حاجی عبدالغفور، طاہر چوہدری، غلام ربانی،عدنان ریاض، حاجی اشرف بٹ،منزہ قریشی، شاہین قریشی، عبدالطیف و دیگر احباب نے بھی اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی ہے۔
تازہ ترین