• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم صحت کے نظام پر مزید بوجھ بڑھنےکا متحمل نہیں ہو سکتے،ترجمان پنجاب حکومت

لاہور(خصوصی رپورٹر)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس کو انتہائی سنجیدگی سے لیں اور اس سے بچائو کیلئے مرتب کردہ ایس او پیز پر ہر صورت عمل کریں ، حکومت کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے اور اس سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے،مسلم لیگ(ن) کی قیادت اقتدار کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید نے کہا کہ عوام اگر احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا نہیں ہوں گے تو صحت کے نظام اور فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے پر مزید بوجھ بڑھے گا جس کے ہم متحمل نہیں ہو سکتے۔
تازہ ترین