• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ : بنک اورمالیاتی ادارے،اداروں میں ہونیوالی سرگرمیوں کو کنٹرول روم سے واچ کر یں

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)حکومت پنجا ب نے ہدایت جاری کی ہے کہ ایسے بنک اور مالیاتی ادارے جہاں پر 10ملین روپے سے زائد رقم موجود رہتی ہو وہاں پر فوری طور پر کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرہ سسٹم لاگو کیا جائے اور ان اداروں میں ہونیوالی سرگرمیوں کو کنٹرول روم سے مکمل طور پر واچ کیا جائے، حکومت نے مزید ہدایت جاری کی ہیں  کہ کیش کی ترسیل کرنیوالی پرائیویٹ کمپنیوں کیلئے لازم ہے کہ وہ صرف رجسٹرڈ سکیورٹی کمپنیوں سے سکیورٹی گارڈ حاصل کریں  ۔ کیش کی ترسیل کرنیوالی پرائیویٹ کمپنیوں کے راستے میں کسی بھی جگہ پر سٹاپ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے وہ صرف مالیاتی اداروں میں سٹاپ کرسکیں گی اور مالیاتی اداروں کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ کیش بکسوں کواپنے عملے کی نگرانی میں بنکوں اور مالیاتی اداروں کے اندر داخل کریں۔
تازہ ترین