• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 734 نئے مریض سامنے آ گئے جبکہ 1 دن میں 97 کورونا مریض جاں بحق ہو گئے جو ایک ریکارڈ ہے۔

پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی فہرست میں 17 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 95 ہزار 458 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 954 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 62 ہزار 445 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 33 ہزار 59 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔


سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے دیگر صوبوں سے زائد یعنی 36 ہزار 364 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 634 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 35 ہزار 308 ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں دوسرے صوبوں سے زیادہ یعنی 659 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 ہزار 459 ہو چکی ہے جبکہ اموات 541 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 5 ہزار 776 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 54 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: خیبر پختون خوا، کورونا سے مزید 20 افراد کا انتقال

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 ہزار 323 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 45 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 897 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 331 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 8 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین