• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ ،ایک ادارہ کے ایم ڈی کے خلاف نیب انکوائری،محکمہ مال کے حکام سے رپورٹ طلب

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)نیب پنجاب نے ایک ادارہ کے ایم ڈی کے خلاف نیب آرڈیننس کے تحت تحقیقات شروع کردی ہے اور اس کی تحصیل فیروزوالہ میں واقع املاک کے بارے میں محکمہ مال کے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ناصر جونیجو کی طرف سے ایک مراسلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کو بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوٹھہ خورد دھمیال کیمپ راولپنڈی میں واقع اس ادارہ کے ایم ڈی اور دیگر افراد کے خلاف نیب آرڈیننس کے تحت تحقیقات ہورہی ہے جس کیلئے مس سعدیہ کلثوم کو انویسٹی گیشن آفیسر مقرر کیا گیا ہے چنانچہ ان کی املاک کے بارے میں رپورٹ فوری طورپر انویسٹی گیشن آفیسر کو بھیجی جائے ۔
تازہ ترین