شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر محمد فاروق احمد بندیشہ نے شہباز شریف مدر اینڈ چلڈرن کمپلیس میں پیرا میڈیکل سٹاف کی مبینہ غفلت سے سات ماہ کی بچی کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے دو سینئر ڈاکٹروں ڈاکٹر محمد علی ، ڈاکٹر عذرا کرامت پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے اور اس بارے میں ڈی سی او ارقم طارق کو بھی آگاہ کردیا ہے بتایا گیا ہے کہ گاؤں جھامکے کا محنت کش اقبال غفاری اپنی سات ماہ کی بچی کو سانس کی تکلیف ہونے کے باعث کمپلیکس میں لایا تھا جہاں عدم توجہی کی بناء پر وہ جاںبحق ہوگئی جس کے بعد م اقبال غفاری نے نرس صائقہ طالب کے خلاف ضلعی حکومت کو درخواست دیتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ اس کی غفلت کے باعث میری بیٹی ہلاک ہوگئی ہے ، کمپلیکس کے پیرا میڈیکل سٹاف اور نرس صائقہ طالب نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے ۔