• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا، میاں اسلم اقبال


وزیرصنعت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہفتہ اور اتوار کے روز مارکیٹوں میں کاروبار بند رہے گا۔

پنجاب کے وزیرصنعت میاں اسلم اقبال کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ لاہور کی چھوٹی بڑی 5 سو سے زائد مارکیٹیں اور بازار بند ہیں۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ دکاندار ان دو دن مارکیٹوں میں اسپرے اورصفائی کرانے کے پابند ہیں جبکہ تندور ، میڈیکل اسٹور، پھل، سبزی اور گوشت کی دکانیں کھلے رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کھلی دکانوں پرکورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ خریداروں کے لیے بھی ماسک کا استعمال لازمی ہو گا۔ 

تازہ ترین