• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وبا سے تین فیصد طبی عملہ متاثر ہے: ظفر مرزا


وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے، کورونا وبا سے تین فیصد طبی عملہ متاثر ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کی صور تحال میں ہمیں اپنے رویے تبدیل کرنا ہوں گے، ہمیں طبی عملے کو اخلاقی سپورٹ دینے کی ضرورت ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ چوکیدار این 95 ماسک استعمال کررہا تھا اور ڈاکٹرز اسپتال کے اندر شور مچارہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت 700 کے قریب علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے۔

تازہ ترین