• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے کورونا وائرس کو پھیلایا، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کو پورے ملک میں پھیلایا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات اور وزیر خارجہ کی بے حسی پر افسوس ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اے پی سی اجلاس میں اوورسیز سے میتیں فوری لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی جائے، اے جی این قاضی فارمولے کے تحت 500 ارب روپے صوبے کو دئیےجائیں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ نئے ضم شدہ اضلاع میں عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے۔

تازہ ترین