• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم خان کا پی سی بی ویلفیئر فنڈ میں15 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان

وسیم خان کا پی سی بی ویلفیئر فنڈ میں15 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے پی سی بی ویلفیئر فنڈ میں15 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا، وسیم خان ذاتی حیثیت میں اگلے تین ماہ میں پندرہ لاکھ روپے دیں گے۔

وسیم خان کا کہنا ہے کہ آئندہ بارہ ماہ کیلئے بورڈ اخراجات میں کمی کرے گا، ایک لاکھ یا اس سے کم تنخواہوں والے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے وسیم خان کے رقم عطیہ کرنے کے اقدام کی تعریف کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا ہے کہ مشکلات میں گھرے ہوئے کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور گراؤنڈ اسٹاف کی مالی معاونت کرنے کافیصلہ اُنہوں نے ذاتی حیثیت میں کیا ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ یہ اُن کی جانب سے چیئرمین ویلفیئر فنڈ میں ایک چھوٹا سا حصہ ہے جو کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور گراؤنڈاسٹاف کی مدد کیلئے قائم ہے۔

چیف ایگزیکٹیو پی سی بی نے کہا کہ پی سی بی کے ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ کرنا ماضی میں روایت رہی ہے ،اس کے برعکس بورڈ نے آئندہ 12 ماہ کے لیے اپنے اخراجات کو مزید کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بورڈ نے صرف ایک لاکھ یا اس سے کم تنخواہوں والے ملازمین کے معاوضوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہےجس پر عملدرآمدنئے مالی سال سے ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے وسیم خان کے بورڈ کے فنڈ میں عطیہ دینے کے عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کا آگے بڑھ کر مثال قائم کرنا قابل ستائش ہے۔

تازہ ترین