آپ آف لائن ہیں
جمعہ18؍ذیقعد 1441ھ 10؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

این سی او سی نے صوبوں کو اضافی وینٹی لیٹرز دینے کی تفصیلات جاری کردیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے صوبوں کو دیئے گئے وینٹی لیٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد سمیت صوبوں کو 250 اضافی وینٹی لیٹرز دیے گئے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ اضافی وینٹی لیٹر کی فراہمی کا مقصد صوبوں کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

پنجاب میں فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی اور لاہور کے لیے 72 اضافی وینٹی لیٹرز دیے گئے ہیں۔

سندھ میں کراچی اور سکھر کے لیے 52 وینٹی لیٹرز دیے گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں پشاور، ایبٹ آباد کے لیے 52 اضافی وینٹی لیٹرز جاری کیے گئے ہیں۔

بلوچستان میں کوئٹہ کے لیے 20 اضافی وینٹی لیٹرز جاری ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں اسپتالوں کے لیے دس، دس اضافی وینٹی لیٹر دیے گئے جبکہ پمز اسپتال اسلام آباد کو 24، پولی کلینک کو 10 نئے وینٹی لیٹرز جاری کیے گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے اسپتالوں میں 22 ہزار 589 بستر کورونا متاثرین کےلیے مختص ہیں، ملک میں کورونا کے 5 ہزار 60 مریض زیر علاج ہیں، اسپتالوں میں 5060 بستروں پر کورونا کے مریضوں کے لیے آکسیجن کی سہولت ہے۔

ملک میں کورونا کے مریضوں کے لیے 1400 وینٹی لیٹرز موجود ہیں، جن میں 32 فیصد زیر استعمال ہیں۔

فیصل آباد میں 150 وینٹی لیٹرز میں سے 57 کورونا مریضوں کے لیے مختص ہیں، شہر میں کورونا کے مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرز میں سے 5 زیر استعال ہیں۔

لاہور کے لیے 793 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں، لاہور میں کورونا کے لیے241 وینٹی لیٹرز میں سے 77 زیر استعمال ہیں۔

ملتان میں 150 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں، کورونا کے مریضوں کے لیے 18 وینٹی لیٹرز میں سے 6 زیر استعمال ہیں۔

راولپنڈی میں 229 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں، کورونا کے مریضوں کے لیے 64 وینٹی لیٹرز میں سے 22 زیر استعمال ہیں۔

کراچی میں461 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں، کورونا کے مریضوں کے لیے 136 میں سے 62 وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔

حیدرآباد میں 50 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں، کورونا کے مریضوں کے لیے 20 وینٹی لیٹرز میں سے کوئی زیر استعمال نہیں۔

پشاور میں مجموعی طور پر 171 وینٹی لیٹرز موجود ہیں، جن میں سے کورونا کے مریضوں کے لیے 75 دستیاب ہیں اور 47 وینٹی لیٹر زیر استعمال ہیں۔

ایبٹ آباد میں 25 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں، کورونا کے مریضوں کے لیے 12 میں سے 4 وینٹی لیٹر زیر استعمال ہیں۔

کوئٹہ میں 61 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں، کورونا کے مریضوں کے لیے 29 میں سے کوئی وینٹی لیٹر زیر استعمال نہیں۔

دارالحکومت اسلام آباد میں 246 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں، کورونا مریضوں کے لیے 92 میں سے 13 وینٹی لیٹر زیر استعمال ہیں۔

گلگت میں 26 وینٹی لیٹرز موجود ہیں، کورونا کے مریضوں کے لیے 5 میں سے کوئی وینٹی لیٹر زیر استعمال نہیں۔

میر پور آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کے لیے 11 وینٹی لیٹر ہیں، مظفر آباد میں 28 وینٹی لیٹرز ہیں، 18 کورونا کے مریضوں کے لیے مختص ہیں۔

صحت سے مزید