• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں جرائم، بھارت عالمی برداری کو جوابدہ ہے، پاکستان

اسلام آباد(جنگ نیوز/مانیٹرنگ سیل) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جرائم پر عالمی برادری کو جوابدہ ہے، اسے آئندہ بھی اپنے عزائم میں ناکامی کا سامنا کرنا ہو گا۔ اقلیتوں پر ظلم BJP،RSSسے متاثر انتہا پسند ہندوتوا ذہنیت کا نتیجہ ،اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا فوری نوٹس لے،ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پابندیوں اور غیر قانونی کارروائیوں کو 10 ماہ ہو گئے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ظلم وستم کی ہر کوشش جاری رکھی۔انہوں نے کہا کہ بھارت جعلی پولیس مقابلوں اور کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل عام میں مصروف ہے ۔

تازہ ترین