• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا گوادر میں نیب کیلئے نیا سیف ہائوس بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( عاطف شیرازی) حکومت نے نیب کیلئے نیا سیف ہاؤس بنانے کا فیصلہ کیا ہے،قومی احتساب بیورو کیلئے سیف ہاؤس گوادر میں بنانے کی تجویز زیر غور ہے،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تجاویز کو شامل کرلیا گیا ہے، دستاویز کے مطابق سیف ہاؤس کی تعمیر پر 90 لاکھ روپے لاگت آئے گی ،بجٹ میں تمام لاگت کی 90لاکھ روپے رقم مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے،منصوبے کے تحت گوادر میں نیب آفس کومیڈیشن بھی تعمیر ہوگی ۔
تازہ ترین