• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقرا اور یاسر کے اسلام آباد میں سیر سپاٹے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین عالمی وبا کورونا کے باعث لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی وفاقی دارلحکومت اسلام آباد روڈ ٹرپ پر سیر و تفریح کرنے نکلے ہوئے ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے روڈ ٹرپ کے دوران لی گئیں دلکش تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

View this post on Instagram

camping #islamabad #jungle #not #mangal #hafta #Saturday

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131) on


لمحہ با لمحہ شیئر کی جانے والی مختصر ویڈیوز اور تصویروں سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکار جوڑی نے اپنے ٹرپ میں کیمپنگ بھی کی۔

دوسری جانب اداکارہ اقرا عزیز نے بھی روڈ ٹرپ کے دوران لی گئی ایک مارننگ سیلفی شیئر کی۔

View this post on Instagram

Mornings in islamabad️

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN (@iiqraaziz) on


علاوہ ازیں جوڑے کی جانب سے روزمرہ اسٹوریز سے انداہ ہوتا ہے کہ وہ طویل عرصے بعد کسی ٹرپ پر جانے سے بےحد خوش ہیں لطف اندوز ہورہے ہیں۔

گزشتہ روز یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سب کو بدلنا ہوگا۔

تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں تشدد کا نشانہ بننے والے امریکی سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ، 7 سالہ ملازمہ زہرا شاہ اور بھارت میں مرنے والی حاملہ ہتھنی کے بچے کی تصویر موجود ہے۔

تازہ ترین