• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 جون کو دنیا بھر میں سمندروں کا عالمی دن منایا جا ئےگا

8 جون کو دنیا بھر میں سمندروں کا عالمی دن منایا جا ئےگا


پاکستان سمیت دنیا بھر میں 8 جون کو سمندروں کا عالمی دن منایا جائے گا۔

سمندروں کا عالمی دن منانے کا مقصد انسانی زندگی میں پانی کی اہمیت، آبی جانوروں کا تحفظ اور سمندری آلودگی کم کرنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں کانفرنسیں، سیمینارز اور تقاریب منعقد کی جارہی ہیں جس کی ابتدا2008میں ہوئی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر ہماری زمین کا دل اور پھیپھڑے ہیں کیونکہ یہ زمین پر استعمال ہونے والا چالیس فیصد تازہ پانی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ 75فیصد آکسیجن بھی پیدا کرتے ہیں جس سے ہم سانس لیتے ہیں۔

اس وقت سمندری پانی اور اس میں موجود نباتات اور حیوانات کو مختلف ملکوں کے ساحلی شہروں سے کیمیاوی اور دوسرے مضر اجزاء کا سامنا ہے جبکہ سمندروں میں ہونے والے حادثے بھی سمندری حیات کے لیے سنگین خطرہ خیال کیے جاتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ سمندر کو محفوظ بنانے کے بعد اسے توانائی کا متبادل ماخذ بھی بنایا جا سکتا ہے جبکہ سمندری علوم کے ماہرین زمین پر پھیلے وسیع و عریض سمندروں کو معدنی ذخائر کا بھی ایک بے بہا خزانہ سمجھتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر کی شکل میں دینا کے تین حصوں پر مشتمل پانی کا ذخیرہ جو حیات انسانی کے لیے ضروری ہے، ایک خاموش تباہی کی سمت بڑھ رہا ہے اوراس کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین