جنوبی پنجاب کے بڑے شہر ملتان کے امیرِ جماعتِ اسلامی ڈاکٹر صفدر ہاشمی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
جماعتِ اسلامی ملتان کے ترجمان کے مطابق علامات ظاہر ہونے پر امیرِ جماعتِ اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔
ڈاکٹر صفدر ہاشمی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد امیرِ جماعتِ اسلامی ملتان نے خود کو گھرمیں آئیسولیٹ کر لیا ہے۔
جماعتِ اسلامی ملتان کے ترجمان نے لوگوں سے امیرِ جماعتِ اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی کے لیے دعائے صحت کی اپیل بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: توفیق عمر کورونا کا شکار
واضح رہے کہ جماعتِ اسلامی ملتان کے امیر ڈاکٹر صفدر ہاشمی امراض چشم کے ماہر بھی ہیں۔