وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جب احتساب سخت ہوتا ہے تو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلوالیتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ جب احتساب سخت ہوتا ہے تو بلاول سب کو اکٹھا کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ احتساب آگے اور زیادہ سخت ہونے جارہا ہے اسی لیے اے پی سی ہو رہی ہے۔
اس دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی کا مطلب ’آل شوگر ڈے ڈیز کانفرنس‘ ہے۔