• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت آئندہ بجٹ میں صحت و زراعت کو ترجیح دے، بلاول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ کو غربت کے خاتمے کے لئے آئندہ بجٹ میں صحت و زراعت کے شعبوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں کوروناوائرس اور ٹڈی دل کے حملوں کی روک تھام اہم ترین ایجنڈا ہوگا،بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، انکے کوآرڈینیٹر برائے سماجی تحفظ حارث گزدر، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وسیم احمد اور سیکرٹری خزانہ سید حسن نقوی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعےکوروناوائرس کے متعلق اسکیموں، سوشل سکیورٹی اور انسداد غربت کے پروگراموں کے متعلق بریفنگ دی،بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے دوران وفاق کی جانب سے کم فنڈز فراہم کرنے کے باعث صوبائی حکمت عملی کو نقصان پہنچا ہے،سندھ کو پی ٹی آئی حکومت سے 835 ارب روپے کے شیئر سے 229 ارب روپے کم ملےیہ سندھ کے ساتھ بڑا ظلم ہے،وزیر اعلی سندھ اور ان کی ٹیم کوروناوائرس، ٹڈی دل کے حملوں اور وفاقی حکومت کی لاپروائی و نا اہلی کے باعث دستیاب وسائل میں غریب عوام بجٹ مرتب کریں

تازہ ترین