اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اتوارکو معاون خصوصی شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جب احتساب سخت ہوتا ہے توبلاول آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) بلاکر سب کواکٹھا کرتے ہیں ، احتساب آگے اور زیادہ سخت ہونے جا رہاہے، اس لیے اے پی سی ہو رہی ہے جس کا مطلب آل شوگر ڈے ڈیز کانفرنس ہے۔