کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس پر کرائے کے کمرے میںرہائش پذیر جہانزیب کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے میں رکھ دی گئی پولیس کے مطابق مقتول نشے کا عادی بھی تھا ۔