پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور اسلام آباد موٹر وے پر چمکنی پولیس سٹیشن کی حدود میں وردی میں ملبوس افراد کی طرف سے مسافر گاڑی پر فائرنگ میں 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو چارسدہ ہسپتال لے جایا گیا جہاں انھوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ بس نمبر LHS-111میں اسلام آباد جارہتے تھے راستے میں ڈرائیور نے گاڑی روکی اور جب دوبارہ چل پڑی تو کسی نے گاڑی پر ایک فائر کیا جو سرکاری وردی میں ملبوس شخص نے کیا اور گولی لگنے سے بس میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے۔ چمکنی پولیس نے ہسپتال سے مراسلہ ملنے کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ ایکسائز، یا پولیس یا کسٹم کی طرف سے ہوسکتی ہے اور چونکہ فائرنگ کرنے والے اس واقعے کے بعد فرار ہوگئے اسکی لئے تفتیش کے بعد ہی صورتحال مکمل طور پر واضح سکے گی۔