پشاور (کرائم رپورٹر ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندرون شہر قمار بازی میں مصروف تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس نے قماربازی میں مصروف تین قمار بازوں کو گرفتار کر لیا ہے، گزشتہ روز ڈی ایس سبرب اختراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین نے کارروائی کرتے ہوئے قماربازی میں مصروف تین ملزمان زاہد شاہ ولد مستان شاہ، محمد ابراہیم ولد نسیم اور طارق شاہ ولد جوہر شاہ ساکنان کاکشال کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے افراد کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔