پشاور( کرائم رپورٹر) بڈھ بیر پولیس نے دس ماہ قبل اندرون شہر صحافی کو قتل کرنیوالے ملزم کوگرفتارکرلیا ۔ملزم مقتول کا برادرنسبتی ہے اور اس کے ساتھ مقتول کا گھریلو تنازعہ چلا آرہاتھا۔ایس پی صدر سر کل عبد السلام خالد کو مخبر کے زریعے اطلاع موصول ہوئی کہ بڈھ بیر کی حدود میں صحافی طاہر حسین کے قتل میں ملوث مرکزی موجود ہے،اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر بلال حسین نے گلبہار کی حدود میں کارروائی کے دوران ملزم ابراہیم کو گرفتار کرلیا ،ملزم نے فائرنگ کر کے طاہر حسین کو قتل کیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیاجس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے،ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ خان رازق شہید منتقل کر دیا ہے واضح رہے کہ طاہر حسین کو گزشتہ سال ماہ اگست میں تھانہ خان رازق شہید کی حدود میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔