پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائرس کے مریض اسد نوید نے 71 ویں سالگرہ منائی۔
ترجمان حیات آباد میڈیکل کمپلکس نے بتایا کہ مریض اسد نوید نے اپنی 71 ویں سالگرہ کا کیک اسپتال میں کاٹا۔
ترجمان ایچ ایم سی کے مطابق کورونا کے مریض نے سالگرہ آئی سی یو میں منانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، آئی سی یو کے ڈاکٹر نے انہیں کیک تحفے میں دیا۔
حیات آباد میڈیکل کمپلکس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ کورونا کے مرض میں مبتلا اسد نوید چار روز سے اسپتال میں زیر علاج ہے۔