پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر سنگین الزامات لگانے والی سنتھیا رچی نے ایوانِ صدر میں یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی تصویر شوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
سنتھیا رچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے پہلی ملاقات ایوانِ صدر میں ہی ہوئی تھی، یہ تصویر ایوان صدر کے رسیونگ روم کی ہے۔
امریکی شہری کا کہنا تھا کہ امید ہے تحقیقاتی ادارے ایوانِ صدر میں میری آمد کے ریکارڈ کا جائزہ لیں گے۔
امریکی خاتون سنتھیا رچی نے مخدوم شہباب سے ملاقاتوں کی تصاویر بھی شیئر کردی ہیں۔
سنتھیا رچی کے مطابق یہ دونوں تصاویر 2010 اور 2011 میں مخدوم شہاب الدین سے ملاقاتوں کی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مخدوم شہاب سے پہلی ملاقات این جی او کی سربراہ فرحانہ سواتی نے کروائی تھی۔
امریکی شہری نے سینیٹر رحمٰن ملک کو جھوٹ پکڑ نے والی مشین پر بیان دینے کا چیلنج بھی دے دیا۔
سنتھیا رچی نے کہا کہ کیا رحمٰن ملک لائی ڈیٹیکٹر (جھوٹ پکڑنے والی مشین) پر ٹیسٹ دیں گے؟ کیوں کہ وہ تو ٹیسٹ کے لیے تیار ہیں۔