پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے چوری کی گاڑیوں کےبوگس کاغذات بناکر سادہ لوح شہریوں پر فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ایس پی سٹی محمد شعیب کو اطلاع ملی کہ تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں چند مشکوک افراد موجودہیں جس پر ڈی ایس پی سبر ب احتراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین نے پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر موجود افراد نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی جس پر ایس ایچ او عمران الدین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کا تعاقب کرکے نوسر باز گروہ کے سرغنہ عبدالوہاب ولد زاہد علی سکنہ خزانہ شوگر ملز کو ہزار خوانی چوک میں قابو کرکے گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے سرکاری نمبر پلیٹ لگی موٹر کار سمیت دو گاڑیاں برآمد کر لی ہیں جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ملک کے مختلف شہروں سے قیمتی گاڑیاں سرقہ کرکے جعلی کاغذات بنا کر فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے مسروقہ گاڑیاں برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔