• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میںایس ای پیز کی خلاف ورزیوں پر 114 تجارتی مراکز سربمہر

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پیر کو راولپنڈی ڈویژن میں157خلاف ورزیوں پر 114کاروباری مراکز کو سربمہر کردیا گیاجبکہ تین لاکھ 13 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی احمد صہیب نے راولپنڈی میں چراہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے10دوکانوں کو سیل اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کیا۔سیلون،الیکٹرانک اور روم کولر بنانے والے خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کے مطابق ضلع راولپنڈی میں60خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ ایک لاکھ88ہزار جرمانہ42دوکانیں ومارکیٹس سیل کی گئیں۔ضلع اٹک میں26خلاف ورزیاں ہوئیں،19مراکز سیل،68ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔ضلع جہلم میں19خلاف ورزیاں، 25ہزارروپے جرمانہ،5مراکز سیل ہوئے۔ضلع چکوال میں52خلاف ورزیوں پر32ہزار روپے جرمانہ اور 48کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا۔
تازہ ترین