• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ مرزا نے بیٹے کے ہمراہ نئی تصویر جاری کردی

بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان ملک کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ان کی زندگی کی سب سے خوشگوار جگہ اُن کا گھر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گھر میں موجود ثانیہ مرزا نے اذہان کو گود میں اٹھائے ایک تصویر شیئر کی۔

سوشل میڈیا پر جاری تصویر میں ثانیہ اذہان کی جانب محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہی ہیں۔

View this post on Instagram

My happy place @izhaan.mirzamalik

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on


تصویر کے کیپشن میں ٹینس اسٹار نے اپنے بیٹے کو بھی ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’میری خوشگوار جگہ ۔‘

ٹینس اسٹار کے اس کیپشن سے اندازہ ہوتا ہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث خود ساختہ تنہائی اختیار کئے وہ گھر میں بیٹے کے ساتھ وقت گزاری کو خوب انجوائے کررہی ہیں۔

اس سے قبل ثانیہ مرزا نے عید کے پُرمسرت موقعے پر بھی ایک تصویر شیئر کی تھی جسے مداحوں نے خُوب پسند کیا تھا۔

تازہ ترین