ایرانی ٹاسک فورس کے رکن اور ماہر وبائی امراض ڈاکٹر احسن مصطفوی نے کہا ہے کہ ایران میں 20 فیصد افراد کورونا متاثرین ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اِس شرح سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ وائرس اُتنا خطرناک نہیں جتنا ہم سمجھتے ہیں۔
ڈاکٹر احسن مصطفوی کا کہنا تھا کہ ایرانی اعداد و شمار عالمی معیار کے مطالعاتی جائزوں سے حاصل کردہ ہیں۔
دریں اثنا ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ کروڑ ایرانیوں میں کورونا وائرس موجود ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار ہے جبکہ اموات کی تعداد 8 ہزار 400 سے زائد ہے۔
ایران میں ایک لاکھ 38 ہزار افراد اس مہلک وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔