• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف احتجاج

راولپنڈی: میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف احتجاج


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف راولپنڈی میں مظاہرہ کیا گیا جس میں شریک افراد نے حکومت وقت سے آمرانہ پالیسی ترک کرنے کا مطالبہ کیا۔

جنگ بلڈنگ کے باہر آزادی گلی میں ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف صحافیوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کا احتجاج 88ویں روز بھی جاری ہے۔

احتجاج کے شرکاء نے نیب کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت وقت سے آمرانہ پالیسی ترک کرنے اور آزادی صحافت کے خلاف اقدامات سے باز رہنے کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین