• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نا اہل پی ایچ ایف انتظامیہ کا گھر جانا ناگزیر،رشید الحسن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان رشید الحسن نے کہا کہ موجودہ نا اہل پی ایچ ایف انتظامیہ کا گھر جانا ناگزیر ہوچکا ہے، کئی سالوں سے پی ایچ ایف عہدوں پر مسلط رہنے والوں نے پاکستان ہاکی کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا، فرانزک آڈٹ کے حوالے سے بھی پی ایچ ایف کی جانب سے حکومت کو غیر موثر جوابات دیئے جارہے ہیں، موجود ہیڈ کوچ کی پرفارمنس صفر ہے۔
تازہ ترین