پشاور، بنوں (نمائندگان جنگ)پشاور اور بنوں میںتخریب کاری کے منصوبے نا کام ،8 دہشتگرد گرفتار، 7راکٹ گولے، دستی بم وہتھیار برآمد، دہشت گردی اور بھتہ خوری کیلئے موٹر سائیکل پر ضلع خیبر سے پشاور داخل دہشت گردوں میں ایک افغانی، دیگر کا تعلق خیبر سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے سمیت پشاور میں دیگر ٹارگٹس منصوبہ بنانے کا اعتراف کرلیا ادھر میریان ممباتی بار گزنی میں ایک مشکوک بوری سے راکٹ گولے ملے علاقے کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا۔ سی سی پی او محمد علی گنڈاپور نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس کو انتہائی باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ دہشتگردانہ کارروائیوں میں مطلوب خطرناک دہشت گرد کسی مذموم کارروائی کی خاطر پشاور میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے جس پر ضلع خیبر اور ملحقہ علاقوں سے شہر میں داخل ہونے والے تمام داخلی راستوں کی نگرانی سخت کرتے ہوئے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا ٹاسک اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر کوحوالہ کیا گیا ،جن کی نگرانی میں ایس ایچ نے بمقام لنک روڈ فیز V حیات آباد میں چار موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی دہشت گردوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی\