• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے 22 اپریل کو پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے 22اپریل کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت  میں وکیل کی جانب سے جواب دیا گیا کہ پرویز مشرف حکومت کی اجازت سے بیرون ملک علاج کے لئے گئے ہیں۔ اس پر عدالت کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے حکومت سے اجازت تو لے لی مگر عدالت سے اجازت نہیں لی۔ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے 22اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22اپریل تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین