• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر ائیر پورٹ پر سعودی عرب جانیوالے مسافرسے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمد

اسلام آباد(صباح نیوز) بے نظیر ائیر پورٹ پر والدہ کے ہمراہ عمرہ پر جانے والے نوجوان کے سامان سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر عمرے کی ادائیگی کے لیے والدہ کے ہمراہ جانے والے نوجوان فیاض خان کے سامان سے دوران تلاشی آئیس ہیروئن برآمد کی گئی جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ فیاض خان والدہ کے ہمراہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 7855 سے جدہ جا رہے تھے جن کے کپڑوں کے بیگ سے دوران تلاشی ایک ہزار 400گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی جس کے بعد ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔
تازہ ترین