• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر غلام سرور خان کا سینیٹررضا ربانی کو جواب

وفاقی وزیر غلام سرور خان کا سینیٹررضا ربانی کو جواب


وفاقی وزیر غلام سرور خان نے رضا ربانی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے خدشات اپنی جگہ، انہیں تحقیقاتی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے، ایئر فورس قابل اعتبار ادارہ ہے، امید ہے کہ انکوائری آزادانہ اور شفاف ہوگی۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ انکوائری قابل اعتماد بنانے کے لیے انٹر نیشنل پائلٹس ایسوسی ایشن سے بھی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: رضا ربانی کا تحقیقاتی کمیشن پر تحفظات کا اظہار

غلام سرور نے کہا کہ انٹر نیشنل پائلٹس ایسوسی ایشن کو کہا ہے ایک پائلٹ اور ٹیکنیشن فراہم کیا جائے اور ترکش ائر لائن کا نمائندہ بھی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی فضائی حادثات ہوئے ہیں، ان کی نہ رپورٹس ہیں نہ ایکشن ہوا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 22مئی کو ہونےوالے طیارہ حادثے کی رپورٹ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں 22 جون کو پیش ہوگی۔

تازہ ترین