• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لینڈ سلائیڈ نگ، شاہراہ قراقرم سمیت گلگت اسکردو شاہراہ آٹھویں روز بھی بحال نہ ہو سکی

اسکردو( نامہ نگار) حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈینگ کے باعث بند ہونے والے شاہراہ قراقرم سمیت گلگت سکردو روڈ آٹھویں روز بھی بحال نہ ہو سکا۔گلگت سکردو اور ہنزہ میں  پھنسے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو آرمی ہیلی کاپٹرز اورقومی ائیر لائنز کی پروازوں کےذریعے اپنی منزلوں تک پہنچایا گیا ہے ۔ گلگت سکردو اور دیگر اضلاع میں گندم سمیت خوردنی اشیاٗ اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ پیڑولیم مصنوعات ختم ہونے کے باعث پیڑول پمپوں پر تالے لگ گئے ہیں جہاں پٹرول اور ڈیزل نہ ملنے کے باعث 60 فیصد سے زائد پرائیوٹ اور مسافر گاڑیاں بھی بند ہوگئی ہے بلتستان ڈویژن میں ایس سی او نے آٹھ روز بعد ، لائن فون، موبائل اور انٹر نیٹ سروس بحال کر دیا ہے جبکہ سکردو گلگت روڈ سمیت شاہراہ قراقرم کی بحالی کیلئے این ایچ اے اور ایف ڈبلیو او کے اہلکار کام کر رہے ہیں۔
تازہ ترین