• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے چچا کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔ یہ بات وزارت آبی وسائل کے بیان میں بتائی گئی۔

ادھر تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

ایک بیان میں خرم شیر زمان نے بتایا کہ وہ طبیعت خراب ہونے پر 5 دن سے قرنطینہ میں تھے۔ کورونا ٹیسٹ کرایا تو مثبت آیا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے جبکہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کی مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس سے ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 2 ہزار 317 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

تازہ ترین