• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد امریکی پولیس کو ڈی فنڈ کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

واشنگٹن (جنگ نیوز )سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد امریکی پولیس کو ʼڈی فنڈ کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا،امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں ایک سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس کی کارروائی میں ہلاکت کے واقعے نے بڑے پیمانے پر امریکیوں کی نظر میں پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے ہیں۔یو ایس اے ٹو ڈے کا کہنا ہے کہ اس کے معنی ہیں پولیس کے بجٹ کو کم کر دیا جائے یا پولیس کو دی جانے والی رقم ایسے فلاحی اداروں کو دی جائے جو معاشرے میں بہتری لا سکتے ہوں۔

تازہ ترین