• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی عدم واپسی مجرمانہ لاپروائی ہے، شہباز شریف

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی عدم واپسی مجرمانہ لاپروائی ہے، شہباز شریف 


اسلام آباد(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقائد حزب اختلاف شہباز شریف نےکہا ہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے حوالے سے حکومت کی مجرمانہ لاپروائی قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کے پاس پیسے ختم اور ٹکٹ کے زائد کرائے وصول کرنے کی اطلاعات قابل افسوس ہیں، وزیراعظم عمران نیازی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بیان دیکر بھول جاتے ہیں، بیرون ملک سفارتخانوں کے عدم تعاون کی شکایات عام ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں سے زائد کرائے کیوں وصول کیوں کئے جا رہے ہیں؟

تازہ ترین