کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی رہنما عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ عوام کو پی ٹی آئی سے نفرت ہوچکی،غلطیاں نکالیں تو 24گھنٹے میں حکومت گرجائے گی، تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب نے کہاکہایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانون سازی ہونی چاہئے، پیٹرولیم ایسوایسی ایشن پنجاب کے چوہدری افتخار نے کہا کہ مہنگے داموں خریدکرسستا پیٹرول بیچنے کی وجہ سے بحران پیدا ہوا ۔ رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوٴن عملی طور پر ختم ہوچکا ہے ۔ یہ خیال رکھنا چاہیے کہ شہبازشریف کوئی جلوس لے کر نہیں نکلے۔حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے ۔جب عمران خان صاحب کہتے تھے کہ اس کو عام وبا سمجھا جائے تو اس سے منفی اثر پڑا اور رہی بات کوروناکی تو وبا یہ نہیں دیکھتی کہ کس کو کس طرح متاثر کرنا چاہیے ۔یہ سوال حکومت سے پوچھنا چاہیے کہ ان کی تیاری کیا ہے آپ دوہری سیاست نہ کریں یہ نیب اور حکومت کا گٹ جوڑ ہے حکومت کو چاہیے دو مہینے کے لیے نیب کو خاموش کرائے کیوں کہ جب ایک لیڈر نکلے گا کارکن نکلیں گے مگر شہباز شریف ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں کہ دور رہاجائے لیکن ممکن ہے کہ بابر اعوان صاحب ہتک عزت کے معاملے میں پیش نہیں ہوسکتے کیوں کہ ان کو کورونا سے ڈر لگتا ہے