کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کو صوبے کے مفادات کو مدنظر رکھتے مثبت فیصلے کرنے چاہئیے چیف سیکریڑی بلوچستان کو تبدیل کرنے کی بجائے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کے لئے سوشل میڈیا میں زیرگردش نام جو اس وقت سی ایم آئی ٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں کو پبلک سروس کمیشن کا چیئرمین لگانے کا عندیہ دیا گیا ہے اور متعلقہ محکمے کو ضروری کارروائی کے لئے کہا گیا ہے۔ ان کا یہ فیصلہ کسی بھی طور پر درست نہیں ہے یہ بلوچستان کے لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔بیان میں کہاگیاکہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں کسی دوسرے صوبے سے تعلق رکھنے والے شخص کی تعیناتی کسی صورت قبول نہیں۔ وزیراعلیٰ کو یہ تجویز دیتے ہیں کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ انکی خدمات اتنی ضروری ہیں کہ وہ مذکورہ آفیسر کو پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی بجائے بلوچستان کا چیف سیکرٹری تعینات کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے بات کرے ۔