ملتان(سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان نے پولیس لائنز ملتان میں کرائم میٹنگ کی۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن رب نواز تُلہ، ایس پی گلگشت ڈویژن احمد نواز شاہ، ایس پی سٹی ڈویژن سجاد حسین گجر، ایس پی صدر ڈویژن راؤ نعیم شاہد، ایس پی واک طلعت حبیب، جملہ ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران میٹنگ میں شریک ہوئے۔سی پی او نے شہر میں کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں میں احساس تحفظ پیدا ہو۔ چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث گینگز کو گرفتار کریں۔ اشتہاریوں کو گرفتار کریں اور رہائی یافتہ عادی مجرمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ ڈبل سواری کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا جس میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا، آتش بازی اور پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے کریک ڈاؤن کریں۔