• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعبہ سوشل ورک پشاور یونیورسٹی میں آن لائن کلاسز شروع ہوگئیں

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کے شعبہ سوشل ورک میں آن لائن کلاسز شروع ہوگئیں۔ شعبہ سوشل ورک کے سربراہ ڈاکٹر شکیل احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہ بتایا جامعہ پشاور کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بی ایس، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے تمام پروگرامز کی آن لائن کلاسز شروع کر دی ہیں اس حوالے سے طلبہ کا ردعمل انتہائی حوصلہ افزاء ہے حاضری تقریبا ً80 فیصد تک ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے والدین آن لائن کلاسز سے کافی خوش ہیں کیونکہ اس سے پہلے طلبہ گھروں میں فارغ بیٹھے ہوئے تھے جبکہ اب وہ روزانہ کی بنیاد پر کلاسز لیتے ہیں۔ کلاسز کے مسائل کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ کئی چھوٹے موٹے مسائل کا سامنا ہےجن میں انٹرنیٹ کی رفتار کا سست ہونا،منقطع ہونا اور نئے نظام کی پوری سمجھ جیسے مسائل شامل ہیںتاہم اساتذہ اور طلبہ کی محنت و لگن سے مسائل پر قابو پانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ سوشل ورک کے آئی ٹی فوکل پرسن ڈاکٹر عمران احمد ساجد اساتذہ اور طلبہ کی راہنمائی کے لئے ہر وقت موجود رہتے ہیں، مسائل کم اور ان کی کارکردگی رفتہ رفتہ بہترہورہی ہے۔
تازہ ترین