• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا صورتحال میں ایک مرتبہ بھی وزیر اعظم ایوان میں نہیں آئے، شازیہ مری

رکن قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ کورونا صورتحال میں ایک مرتبہ بھی وزیر اعظم ایوان میں نہیں آئے۔

شازیہ مری نے کہا کہ وزیر اعظم کا شروع میں کہنا تھا یہ وائرس ایک قسم کا فلو ہے اور اب کہتے ہیں عام لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ صرف فلو ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ چند ہفتوں میں وزیر اعظم کے پہلے اور حالیہ بیانیے میں تضاد آگیا، اس بیانیے کے دوران جو ہیلتھ کرائسز ہوا اس کا ازالہ نہیں ہو سکتا۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ گورنر سندھ چالیس چالیس گاڑیوں کا قافلہ لیکر مجمع لگاتے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ گورنر سندھ نے ایک خاتون سے کہا کہ پیسے گن سکتی ہو اور غربت کا مذاق اڑایا۔

اُنہوں نے کہا کہ سندھ نے اگر تعلیمی ادارے بند کیے تو آن لائن کا آپشن دیا، علماء اکرام کی سپورٹ سے سندھ حکومت نے فیصلے کیے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ ماسک پہن کر آتے ہیں تو دم گھٹتا ہے مگر مجبوری میں پہننا پڑتا ہے۔

تازہ ترین